ایک چھوٹی سی بچی تھی۔اس کے ماں باپ مر چکے تھے۔وہ بچاری گھر میں اکیلی رہ گئی تھی۔ایک امیر آدمی کے گھر میں اسے بہت کام کرنا پڑتا تھا۔وہ پانی بھر کے لاتی،کھانا پکاتی۔بچوں کی دیکھ بھال کرتی اور اتنے کاموں کے بدلے اسے بس دو وقت کی روٹی ملتی۔کھیلنا کودنا تو کیا دو گھڑی آرام بھی نہیں کر سکتی تھی۔وہ آدمی بہت چالاک اور بے رحم تھا اور اس کی بیوی تو میاں سے بھی دو قدم آگے تھی۔
ایک رات چاند آسمان پر چمک رہا تھا اور باہر بہت سخت سردی تھی۔امیر آدمی کی بیوی نے اس بچی سے پانی لانے کے لئے کہا۔بچی پانی بھرنے باہر گئی۔جب وہ تالاب پر پہنچی تو سردی سے اس کے پیر پتھر ہو چکے تھے۔تالاب کا پانی بھی اوپر سے جما ہوا تھا۔بچی نے برف میں سوراخ کیا اور پانی کی بالٹی بھر کر گھر واپس آنے لگی۔
گھر کے قریب پہنچ کر وہ گر پڑی اور سارا پانی بہہ گیا۔
بچی گھبرا گئی۔وہ خالی بالٹی لے کر گھر نہیں جا سکتی تھی۔وہ دروازے پر کھڑی خوف سے کانپ رہی تھی۔آسمان پر چمکتا ہوا چاند ہنس رہا تھا۔بچی نے چاند سے کہا،”چند اماں،دیکھو تو میں کتنی دکھی ہوں۔میری مدد کرو۔مجھے ان ظالموں سے بچاؤ۔یہ تو مجھے مار ڈالیں گے۔“
چاند اس کی فریاد سن کر زمین پر اتر آیا۔وہ ایک خوبصورت نوجوان کے بھیس میں تھا اور سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے۔
0 Comments